• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون ہوں تو چینی کا استعمال بہت زیادہ کرتی تھی، زرتاج گل

وزیر مملکت زرتارج گل نےکہا ہے کہ وہ پشتون ہونے کے ناطے چینی کا بہت زیادہ استعمال کرتی تھیں، پہلے وہ تین سے چار چمچ چینی پیتی تھیں لیکن اب ایک سے دو چمچ پیتی ہیں۔

اسلام آباد میں امراض قلب سے بچاؤ میں خواتین کے کردار سےمتعلق سیمینار میں خطاب کے دوران زرتاج گل کا کہنا تھا کہ چینی، سافٹ ڈرنکس دل کی بیماریوں میں بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔


زرتاج گل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگہی کا کام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد گورا کرنے والی کریموں پر آگہی بھی شروع کی ہے۔

تازہ ترین