پاکستان کی نامور اداکارہ منال خان نے لوگوں کے کردار کو پہچاننے کا فن بتادیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان نے ایک دلچسپ پیغام دیا۔
اپنی پوسٹ میں منال نے لکھا کہ وہ چیزیں جو ہم پسند کرتے ہیں بتاتی ہیں کہ ہم کیا ہیں۔
اس پیغام کے ساتھ انھوں نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ممکنہ طور پر ایک پہاڑ پر بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ ان کے سامنے قدرت کا ایک حسین منظر موجود ہے۔
منال خان کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔