• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف تحریک کا اعلان


جماعت اسلامی نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا۔

منصورہ لاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خود بھی سلیکٹڈ ہے اور اس کا احتساب بھی سلیکٹڈ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے اوسان خطا کر دیے۔

انھوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی نے عوامی ایشوز پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا، چاہتے ہیں کہ حکومت عوام کریں۔


امیر جماعت اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر مرحلے پر حکومت کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کیا، ان کا فرینڈلی میچ جاری ہے، حکومت اور اپوزیشن کی پارٹنرشپ کو کوئی خطرہ نہیں۔

امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے غداری کے مقدمات کی مخالفت کی۔

تازہ ترین