• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن کا انداز بہتر ہے‘اجمل قادری جے یو آئی (ف) میں شامل

ملتان ( سٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف ) کے مرکزی رہنما مولانا محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف سیاسی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہو ئے پانامہ لیکس کے گرداب سے نکلنے کے لئے اقتدار سے ایک سال کے لئے الگ ہو جائیں اور اپنی بیگم یا بیٹی میں سے کسی کو عبوری  وزیراعظم مقرر کر دیں تو کوئی حرج نہیں ہو گا بلکہ 2018کے عام انتخابات میں (ن ) لیگ کی کامیابی یقینی ہو جائے گی  اور ایسے حالات میں میاں نواز شریف کو  شیر بننا چا ہئے اگر وہ شیر نہ بنے تو انہیں کسی زردار کے پاس بھی پناہ نہیں ملے گی صرف دیندار وں کے دامن میں ہی پناہ ملے گی بدقسمتی سے میاں صاحب نے غیر ضرروری طور پر قوم سے خطاب کیا جس کا انہوں نے ہوم ورک بھی نہیں کیا تھا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی  سابق جج بھی ان کے بنائے گئے کمیشن میں   آنے کو تیار نہیں ہے اور یہ برصغیر کی عدالتی روایات کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ قاری محمد بلال قادری بھی موجود تھے مولانا محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس نے آج پورے پاکستان میں ایک کنفیوژن پایا جارہا ہے زرداری بھی مختلف گردابوں سے گزرے اور انہیں بھی حقائق کا سامنا کرنے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف دینداروں سے دامن نہ چھرائیں بلکہ اپنے الجھے ہو ئے دامن کو سنواریں جبکہ اسحاق ڈار نیک نامی نہیں کما رہے  انہوں نے کہا کہ روس کے وزیراعظم نے اپنی آمدنی اور ٹیکس ریٹرن دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں تو کیا حرج ہے کہ اگر وزیراعظم میاں نواز شریف بھی پاکستان میں اپنے بیٹوں کے معاملات دنیا کے سامنے رکھ دیں ۔ دریں  اثناءمولانا محمد اجمل قادری نے اپنے عقیدت مندوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت جے یو آئی (ف ) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں مولانا اجمل قادری نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا سمیع الحق میرے دادا مولانا احمد علی لاہور امیر اول جے یو آئی کے روحانی تربیت یافتہ شخصیات ہیں لیکن آرگنائزنگ سیٹ اپ میں مولانا سمیع الحق کے مقابلے میں مولانا فضل الرحمٰن کا سیاسی انداز بہتر ہے،وزیراعظم  نواز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات کی لندن جانے کے حوالے سے  مولانا محمد اجمل قادری نے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گرمی آچکی ہے تو پیسے والے ٹھنڈی جگہ پر ہی چلے جاتے ہیں مزید کہا کہ پانامہ لیکس نے آج پورے پاکستان میں ایک کنفیوژن پایا جارہا ہے زرداری بھی مختلف گردابوں سے گزرے اور انہیں بھی حقائق کا سامنا کرنے کا مشورہ دیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف دینداروں سے دامن نہ چھرائیں بلکہ اپنے الجھے ہو ئے دامن کو سنواریں جبکہ اسحاق ڈار نیک نامی نہیں کما رہے  انہوں نے کہا کہ روس کے وزیراعظم نے اپنی آمدنی اور ٹیکس ریٹرن دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں تو کیا حرج ہے کہ اگر وزیراعظم میاں نواز شریف بھی پاکستان میں اپنے بیٹوں کے معاملات دنیا کے سامنے رکھ دیں ۔ دریں  اثناءمولانا محمد اجمل قادری نے اپنے عقیدت مندوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد کے ساتھ مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت جے یو آئی (ف ) میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے اس سلسلے میں مولانا اجمل قادری نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا سمیع الحق میرے دادا مولانا احمد علی لاہور امیر اول جے یو آئی کے روحانی تربیت یافتہ شخصیات ہیں لیکن آرگنائزنگ سیٹ اپ میں مولانا سمیع الحق کے مقابلے میں مولانا فضل الرحمٰن کا سیاسی انداز بہتر ہے،وزیراعظم  نواز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات کی لندن جانے کے حوالے سے  مولانا محمد اجمل قادری نے  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گرمی آچکی ہے تو پیسے والے ٹھنڈی جگہ پر ہی چلے جاتے ہیں
تازہ ترین