ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا کہ امن وامان قائم رکھنا پنجاب حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے امن وامان مشن پر کام کرتے ہوئے ملتان ریجن کی پولیس نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران جرائم کے سدباب اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے موثر اقدامات کئے جن سے امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے انہوں نے بتایا کہ اس دوران مختلف جرائم میں ملوث 16 ہزار 659 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سنگین جرائم میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں وسیم احمد خان نے بتایا کہ2671 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے ملتان ریجن میں 248 جرائم پیشہ گرہوں کے 999 ارکان کو گرفتار کیا گیا جن میں ملتان کے58، وہاڑی کے71، خانیوال کے 53 اور لودھراں کے 66گروہ شامل ہی،ں ملتان ریجن میں 16کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 110 کلاشنکوف، 125 رائفل،331گن،81 ریوالور،2078 پستول اور 41 کاربین برآمد کی گئیں اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائی میں 131 منشیات فروش گرفتار کر کے 192 کلو ہیروئن، 2260 کلو چرس،120327 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے بتایا کہ ریجن بھر کے پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی سفارشی وابستگی اور سیاسی اثرورسوخ سے بالاتر ہو کر انصاف کی سربلندی کے لیے کام کریں۔