• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان


ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ چار سے پانچ روز میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کراچی کے موسم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، اس دوران سمندری ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ شہر قائد میں شمال مشرقی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں اور درجہ حرارت 37سے39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سرداد سرفراز نے مزید کہا کہ خلیج بنگال میں آج ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے، جو کہ آنے والے دنوں میں ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں سائیکلون بنتے ہیں، ڈپریشن اگر وسطی بھارت تک پہنچاتو کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپریشن سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 

تازہ ترین