• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے مشہور کلاسیکل سنگر محمد رضا شجریان انتقال کرگئے

ایران کے مشہور کلاسیکل سنگر محمد رضا شجریان کا انتقال ہوگیا۔

شجریان پچھلے چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جمعرات کو ان کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گيا۔ ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے پیغامات میں ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم گلوکار کو ایران میں کئی نسلوں سے موسیقی کے استاد کا درجہ حاصل تھا۔ وہ فارسی کے کلاسیکل موسیقار اور کمپوزر  بھی تھے اور گزشتہ پچاس برس سے اس فن سے منسلک تھے۔ 

اپنے کیریئر کی ابتدا میں انھوں نے 1979 کے ایرانی انقلاب کی حمایت میں بھی نغمے گائے تھے۔ تاہم انکی موت سے قبل ایرانی حکام نے ان پر کنسرٹ منعقد کرنے میوزک پر ایونٹ ریلیز کرنے کے حوالے سے پابندی عائد کردی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پابندی کی وجہ یہ تھی کہ محمد رضا شجریان نے 2009ء میں حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کی تھی۔

تازہ ترین