مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 اکتوبر کے جلسے سے حکومت کی واپسی کا سفر شروع ہو جائے گا، بغاوت کے مقدمے پر چار رکنی کمیٹی کی تشکیل اس بات کا ثبوت ہے کہ مقدمہ وزیر اعظم کی ہدایت پر درج کیا گیا۔
احسن اقبال نے حکومت کے خاتمے کا روڈ میپ دے دیا، انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کا جلسہ حکومت کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ہوگا، جبکہ 13 دسمبر سے پہلے ہی یہ لوگ بھاگ جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قوم عمران خان کو سقوط کشمیر کا مجرم سمجھتی ہے کشمیر کا سودا مودی سے مل کر کیا گیا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو چلتا کرے گی، مولانا غیاث الدین کی جانب سے الزام پر ان کا کہنا تھا کہ وہ 1980سے مسلم لیگی ہیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غداری کا مقدمہ عمران خان کی ایماء پر درج کیا گیا۔