• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی: احسن اقبال


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، ون آن ون ملاقات میں شریک نہیں رہا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میں اس ملاقات میں شریک تھا جس میں تمام پارلیمانی رہنما شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب اکھٹے گئے تھے جس میں مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف، میں اور خواجہ آصف شامل تھے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پارلیمانی رہ نماؤں کی ایک ہی ملاقات کا مجھے پتہ ہے، پارلیمانی رہ نماؤں کی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات میں، میں بھی شریک تھا۔


رہنما نون لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایک ہال میں ہوئی تھی، جس میں تمام نمائندے موجود تھے، اس کا موضوع گلگت بلتستان تھا۔

تازہ ترین