• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں کرونا وبا کی دوسری لہر تیزی سے پھیلنے لگی

برلن (این این آئی)جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19کے چار ہزار نئے کیس سامنے آگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برلن میں قائم رابرٹ کوخ انسٹیٹوٹ نے بتایاکہ نئی انفیکشنز کی تعداد میں گزشتہ روز کے مقابلے میں بارہ سو سے زائد کا اضافہ ہوا۔ جرمنی میں چھ ماہ کے بعدکیسز کی تعداد دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ اس سال مارچ اپریل میں جب کووڈ کی وبا اپنے عروج پر تھی، جرمنی میں روزانہ تقریبا چھ ہزار نئے کیسز سامنے آ رہے تھے۔ جرمن حکام حالیہ دنوں میں وبا کی ممکنہ دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو حتی الامکان احتیاط کی تلقین کرتے رہے ہیں۔ حکومت نے مختلف علاقوں میں موجود کورونا ہاٹ اسپاٹس کے رہائشیوں پر ملک کے دیگر علاقوں کے ہوٹلوں میں ٹھہرنے پر پابندی پر اتفاق کیا، تاوقتیکہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی نہ ہو۔
تازہ ترین