• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے پاکستان سفر کیلئے روانگی سے 96گھنٹے پہلے کوروناٹیسٹ کا نتیجہ قابل قبول ہوگا، پاکستانی ہائی کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانیہ سے پاکستان سفر کیلئے مطلوبہ کورونا ٹیسٹ کے بارے میں اعلامیہ میں بتایا کہ روانگی سے 96 گھنٹے پہلے کرایا جانے والا ٹیسٹ کا نتیجہ قابل قبول ہوگا، این ایچ ایس یا پرائیوٹ لیب کا آرٹی پی سی آر ٹیسٹ قابل قبول ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جانے کے لیے مخصوص لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس دیکھی گئیں لیکن یہ واضح ہے کہ حکومت پاکستان کو ملک میں آنے والے تمام مسافروں سے کورونا ٹیسٹ نیگٹو ہونے کا ثبوت چاہیے جو سفر سے 96 گھنٹے پہلے تک کا قابل قبول ہے ۔

تازہ ترین