• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )تھانہ صادق آباد کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک مسلح شخص جاں بحق جبکہ اس کے دو ساتھی گرفتار کر لئے گئے جبکہ دو فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے ۔مرنے والا شخص پیپلزکالونی علامہ اقبال کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق پٹرولنگ کے دوران پولیس نے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد کو چیکنگ کے لئے روکا تو انہوں نےپولیس پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا جس سمیت پولیس نے 3 کو گرفتار کر لیا جبکہ دو فرار ہو ہو گئے. زخمی شخص جس کی شناخت منظر عرف اسامہ کے نام سے ہوئی ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کی نعش مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہے اور پولیس نے اس کے ورثاء کو اطلا ع دیدی ہے ۔پولیس پر فائرنگ کرنیوالے ملزموںکی شناخت آفتاب سکنہ علامہ اقبال کالونی اور کامران شہزاد سکنہ کمیٹی چوک کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات استعمال ہونیوالا اسلحہ اور ایک موٹرسائیکل بھی قبضہ میںلے لیا ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان ڈکیتی، راہزنی اور سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں متعد بار جیل جا چکے ہیں، 2012 میں وہ پولیس کانسٹیبل شاہد ضمیر کی شہادت میں بھی ملوث رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈکیت گینگ راہزنی، ڈکیتی، شاپس رابری اور رقم چھیننے کی متعدد وارداتوں میں راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھا۔
تازہ ترین