• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں پولیو مہم کی تیاریاں شروع، آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں پولیو مہم کی تیاریاں شروع، پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز 26 اکتوبر سے ہوگا۔ اسی حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی قمرالزمان اور سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، ڈی سی نے کہا کہ قریبی اضلاع میں پولیو کے کیسسز کا سامنے آنا ملتان کیلئے الارمنگ ہے، پولیو مہم کے دوران غفلت کی کوئی گنجائش نہیں ہے، تمام تعلیمی اداروں میں پولیو ویکسین کی اہمیت بارے آگاہی لیکچر کا اہتمام کیا جائے۔
تازہ ترین