پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور میں تمام چرچز کے باہمی اشتراک سے یونائیٹڈ چرچ فورم کا قیام وجود میں لایا گیا ۔جس کا مقصد پاکستان میں تمام مسیحیوں کو اکٹھے رکھنے اور انکی روحانی اور جسمانی ترقی کیلئے اور باہمی اتحاد اورملک کی ترقی کیلئےاقدامات کرنا ہے ۔دعائیہ تقریب میں چرچ و پاکستان کے بشپ ہمفری سرفراز پیٹر ،اے او سی کے لیڈر بشپ ازنسٹ جیکب ،جیئرمین آصف سیموئیل ،ممبر قومی اسمبلی جمشید تھامس،چیئرمین پاسٹر فیلوفس ،Aogچرچ پاسٹر کاشف گل ،منور یونس،پادری عامر خان ،محمود خان ،نسیم غوری اور آگسٹن جیکب ا س فورم کے عہدیداران منتخب کئے گئے ۔اس تقریب ،ممبر قومی اسمبلی جمشید تھامس نے خطاب کرتے ہوئے اس عمل کو سراہا اور اپنی تمام خدمات اس فورم کو پیش کرنے کا وعدہ کیا ۔