• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ماسک نہ پہننے پر جھگڑا، 80 سالہ شخص قتل


امریکا کے ایک بار میں ماسک نہ پہننے پر 2 افراد میں جھگڑا ہو گیا، ماسک پہننے کی ہدایت کرنے والے کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا گیا، 80 سالہ شخص 5 دن اسپتال میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

امریکی ریاست نیویارک میں ایک بار میں موجود 80 سالہ شخص نے برابر میں بیٹھے بغیر ماسک کے موجود شخص کو ماسک پہننے کی ہدایت کی جس پر اسے مذکورہ شخص نے دھکا دے دیا۔


دھکے دینے سے گرنے پر 80 سالہ بزرگ کے سر پر شدید چوٹ آئی اور وہ 5 دن اسپتال میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔

بزرگ کو دھکا دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ماسک پہننے سے متعلق تنازع میں کسی شخص کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔



واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 18 ہزار 648 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78 لاکھ 94 ہزار 478 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 26 لاکھ 11 ہزار 530 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 777 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 50 لاکھ 64 ہزار 300 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین