برلن (پی پی آ ئی) جرمنی نے امریکا پر جرمنی کیلئے بنائے گئے2 لاکھ ماسک چرانے کا الزام عائد کیا ہے اور اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے جدید دور کی قزاقی کہا ہے۔برلن میں مقامی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ میں بنائے جانے والے ماسک کی کھیپ بینکاک میں چھینی گئی،ایف ایف پی 2 ماسک برلن پولیس فورس کے لیے آرڈر کیے گئے تھے لیکن وہ ابھی تک نہیں پہنچے۔ وزیر داخلہ ایندریاس گیسل نے دعویٰ کیا ہےکہ ماسک کو امریکا لے جایا گیا ہے۔ امریکی کمپنی کو یہ ماسک برآمد کرنے سے کوریائی جنگ کے دنوں میں بنائے گئے قانون کے ذریعے منع کیا گیا ۔