• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ذہنی صحت کی آگاہی فراہم کرنے سے متعلق شوبز اور اسپورٹس اسٹارز ہم آواز بن گئے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے ذہنی مرض میں مبتلا افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت حوصلہ مند ہوگا اگر آپ اس معاملے پر بات کرنا شروع کریں، اور اس سے بھی زیادہ بہادری کا کام یہ ہوگا اگر آپ اس معاملے میں لوگوں سے مدد لیں۔

ماہرہ خان کے مطابق کم از کم ہر 4 میں سے ایک شخص کو کبھی نہ کبھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل کا سامنا ہوگا۔





اپنے اس پیغام میں ماہرہ خان نے لکھا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جنھیں کبھی اس کا تجربہ نہیں رہا وہ بھی اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں۔

ادکارہ نے کہا کہ ہمیں ذہنی صحت سے متعلق بات چیت اور لوگوں کو سن کر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

 گلوکار راحت فتح علی خان، صنم سعید، عینی جعفری، عائشہ عمر اور کرکٹر جویریہ خان، اظہر محمود، بسمہ معروف جبکہ فٹبالر ہاجرہ خان نے بھی ذہنی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان ستاروں نے لوگوں کو حوصلہ دیا کہ وہ اپنی ذہنی صحت سے متعلق بات کریں، اور ذہنی صحت سے متعلق قدم بڑھائیں۔



تازہ ترین