• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت کے گانے ’ضروری تھا‘ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا گانا ’ضروری تھا‘ نے یوٹیوب پر ویوز کے لحاظ سے ریکاڑ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گانا بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

’ضروری تھا‘ کی آفیشل ویڈیو کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرگئی جس کے بعد یہ گانا کسی بھی پاکستانی گانے کے مقابلے میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا اور پسند کیا جانے والا گانا بن گیا ہے۔

تقریباً 6 سال پہلے کی بات ہے راحت فتح علی خان کا ایک البم ریلیز ہوا جس کا نام تھا ’بیک ٹو لو‘۔ اس البم کے جس گانے نے سب سے شہرت حاصل کی وہ ہے ’ضروری تھا۔‘


اس گانے کو پسند کرنے والوں نے اسے ایک نیا اعزاز بخشا ہے۔ ’یو ٹیوب‘ پر اب تک اسے ایک ارب افراد دیکھ چکے ہیں اور اس میں اب بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام پر راحت فتح علی خان نے سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

8 جون 2014 کوریلیز  ہونے والے اس گانے کو 2015 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ میں شامل کیا گیا۔

فلم میں شامل اس گانے کی ویڈیو کو گوہر خان، کوشال ٹنڈن اور ایلی اورم پر پکچرائز کیا گیا ہے۔

گانے کو سروں میں ڈھالنے والے یا کمپوزر ساحر علی بگا ہیں، جو راحت فتح علی کے بیشتر گانوں کا میوزک کمپوز کر چکے ہیں۔

خلیل الرحمن قمر کے لکھے گئے گانے ’ضروری تھا‘ کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ یہ  پاکستان کا پہلا گانا ہے جسے اتنے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔

تازہ ترین