• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ ڈاکٹر نے بتادیا

وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر فاؤچی نے وجہ بتادی۔

وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر فاؤچی نے 26 ستمبر کو ہونے والی وائٹ ہاؤس کی تقریب کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ والی سپر سپریڈر تقریب قرار دے دیا۔


ڈاکٹر فاؤچی نے ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج نامزد کرنے والی تقریب کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بڑی تقریب قرار دیا ہے۔

اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 26 ستمبر کی تقریب میں شرکت کرنے والے 11 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

تازہ ترین