لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے سرگودھا آفس کا دورہ کیا، انچارج فیصل آبادریجن حافظ محمد جنید اور انچارج ذیلی دفتر عبدالحسیب سید علی مدثر نےبریفنگ دی۔ چیئرمین نے اسٹیک ہولڈرز کے جائز مطالبات بروقت پورا اور پیمرا قوانین پر مو ثر انداز میں عملدرآمد کیلئے آفس کو مزید فعال بنانے اورغیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے خلاف جامع کاروائی کرنے کی ہدایت کی،انھوں نے کہا اس حوالے سے کوئی رعایت نہ کی جائے، چیئرمین نے کیبل آپریٹرز سے ملاقات کےدوران انکے جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی تنبیہ کی کہ غیر قانونی و ممنوعہ چینلز فوراً بند کر د یے جائیں اور صاف و سرسبز پاکستان، ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی پراگرام پیش کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز ڈسٹری بیوشن) محمد فاروق، ڈائریکٹر جنرل (میڈیاوتعلقاتِ عامہ)محمد طاہر بھی موجود تھے۔