• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی نہیں چھوڑوں گا، ن لیگ طے کرے پارٹی ہے یا غنڈے، جلیل شرقپوری

شرق پور شریف(خبرایجنسی) مسلم لیگ ن کے منحرف ایم پی اے جلیل احمد شرقپوری نےکہاہےکہ اپنے کردار پر مطمئن ہوں، پارٹی سے استعفیٰ نہیں دوں گا،لیگی رہنمائوں کو سوچنا ہوگا، ادھرپنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر ان کے عقیدت مندوں نے احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگی قیادت کو جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔جلیل احمد شرقپوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی تقریر پر میرا مؤقف آج بھی وہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کرنا کوئی غیرمناسب بات نہیں،جلیل شرقپوری کاکہناتھاکہ لیگی رہنماؤں کوسوچنا ہوگا کہ یہ سیاسی جماعت ہے یاغنڈوں کی، انہوں نے کہاکہ اپنے کردار پر مطمئن ہوں، پارٹی سے استعفیٰ نہیں دوں گا۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ مشکل وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا، پہلی بار میاں اظہر کے خلاف الیکشن لڑا اور جیتا، نواز شریف نے سعودیہ سے فون کرکے الیکشن لڑنے کا کہا تھا۔

تازہ ترین