کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری ن لیگ ، احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو بیچ میں لانے والے اپنی سیاسی جنگ ہار چکے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم نےجس جلسے میں اپوزیشن کوبرابھلا کہاکیا اس میں ایس اوپیزفالوکئےگئے،پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جن کو قوم کا احساس ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا محور عام عوام ہے ۔پورے کے پی کے کی عوام کے پاس ہیلتھ کارڈز ہیں ۔ پنجاب میں اب ہیلتھ کارڈز کا اجرا شروع ہوگیا ہے۔
جنرل سیکریٹری ن لیگ ، احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی جمعے کی جو تقریر ہے مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگر کسی نائب قاصد کو بھی تقریر کرنے کے لئے کھڑا کیا جائے تو وہ زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا۔
جس درجے اور لہجے میں جمعے کو انہوں نے تقریر کی ہے وہ کسی بھی وزیراعظم کے شایان شان نہیں ہے ۔