لاہور(اے پی پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ (ن) لیگ بدلتے بیانیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے، بیانیہ کی مخالفت پر جلیل شرقپوری سے ناروا سلوک قابل افسوس ہے، یہ لوگ ووٹ کو نہیں نوازشریف کو عزت دو چاہتے ہیں، حکومت کرپشن،بدعنوانی اور لاقانونیت کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز گل نے کہاکہ عدالت سے سزا پر (ن) لیگ نے بیانیہ شروع کیا کہ مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا‘اس کے بعد بیانیہ آیا ووٹ کوعزت دو، ووٹ کو عزت دو‘پھر بیانیہ نکلا میں بیمار ہوں۔