• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاک پر پابندی، جنت مرزا کیا کہتی ہیں؟

سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے پر ردعمل کا اظہارکیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارتی (پی ٹی اے) نے آج (جمعے کو) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر عوامی شکایات کے باعث پابندی لگادی ہے۔

ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے جنت مرزا نے ایک بیان میں ٹک ٹاک کو سخت قواعد و ضوابط کے ساتھ جاری رہنے کی تجویز پیش کی۔


انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک عوامی سطح پر ایک اچھی ایپ ہے ،جس تک ہر ایک کی رسائی ہے۔

جنت مرزا نے مزید کہا کہ کئی افراد نے اپنے ٹیلنٹ کا اظہار اس ایپ کے ذریعے کیا، ٹک ٹاک کئی لوگوں کا ذریعہ روزگار بھی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ویڈیو شیئرنگ ساتھ ہی بدنام اور نفرت انگیز مواد پھیلانے جیسی سرگرمیوں کےلیے بھی استعمال کی گئی ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ میرے خیال میں اس ایپ کو سخت قواعد و ضوابط کے ساتھ جاری رہنے دینا چاہیے۔

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد خوشی اور غم و غصے سے بھرا ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے، کئی ایک نے اس پابندی کو سراہا تو کچھ نے اس کی افادیت پر بات کی ہے۔

تازہ ترین