• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پاکستان میں بند



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوامی شکایات پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ملک بھر میں بند کردی۔

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہورہی تھی، ویڈیو شیئرنگ ایپ کو متعدد بار معیار بلند کرنے کے لیے نوٹس بھی دیے تھے۔


ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک غیر اخلاقی مواد روکنے میں ناکام رہا، جس کے باعث اسے ملک بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک چینی کمپنی کی پروڈکٹ ہے جو دنیا بھر میں 40 زبانوں میں دستیاب ہے اور جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں بے پناہ مقبول ہے۔

تازہ ترین