امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو ٹائیگر فورس کی نہیں سستی اشیاء کی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی، بیروزگاری اور بے امنی میں اضافہ ہوا ہے، دوسری طرف حکومت عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان ہی ٹائیگرز نے آٹا، چینی اور باہر سے ملنے والی امداد کھائی ہے، قوم کو ٹائیگرز کی نہیں انسانیت کی ضرورت ہے۔