• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف آج سے مہم، وزیراعظم کا ٹائیگر فورس کو اپنےعلاقوں میں آٹے، دال، چینی، گھی کی قیمتیں چیک کرنے کا حکم

مہنگائی کیخلاف آج سے مہم


اسلام آباد(ایجنسیاں)مہنگائی کے خلاف وفاقی حکومت کی مہم آج سے شروع ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو جانچنے کا ہدف ٹائیگرفورس کو دے دیا۔ 

اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پرجاری بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز وہ کنونشن سینٹرمیں اپنی ٹائیگر فورس سے ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ تب تک ہمارے رضاکار اپنے قرب و جوار میں باقاعدگی سے دال، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں معلوم کریں اور انہیں ٹائیگر فورس کے پورٹل پر ڈالیں۔ ہفتے کو منعقدہ نشست میں ہم ان پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تازہ ترین