• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کے تعین کیلئے اجلاس

بیروت (اے پی پی)لبنان اور اسرائیل کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے لیے دونوں‌ ملکوں کے مندوبین کی امریکی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔لبنان نے سمندری سرحدوں کی حد بندی کے سلسلے میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے جو وفد تشکیل دیا ہے اس نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام دونوں فریقوں کے مابین بات چیت کے آغاز سے قبل مسلح افواج کے کمانڈر جنرل جوزف آون سے ملاقات کی۔تقریبا 10 دن پہلے لبنان اور اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی لبنان کے شہر الناقورا میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام مذاکرات شروع کرنے کے بارے میں ایک سمجھوتہ طے پایا ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملکوں‌کے درمیان سمندری حدود کے تعین کے لیے امریکا ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کرے گا۔ اس حوالے سے پہلی باضابطہ بات چیت آئندہ بدھ کو ہوگی۔لبنانی فوج کے چار رکنی وفد نے پہلی سرکاری میٹنگ میں آرمڈ فورسز کے کمانڈر سے ملاقات کی۔ لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ جنرل جوزف عون نے سرحدوں کی حد بندی کرنے کے لیے مذاکرات کمیٹی کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے سمندری سرحدوں کی نشاندہی کے مقصد کے ساتھ بحری سرحدوں کی نشاندہی کرنے کے لیے بنیادی ہدایات دی ہیں جو راس ناقورہ سے شروع ہوتی ہے۔لبنانی وفد میں شامل چار ارکان میں دو فوجی اور دو سول عہدیدار شامل ہیں۔
تازہ ترین