کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل پولیس نے کوئٹہ سے کراچی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان محمد حسن اورمحمد عباس کو گرفتار کر لیا، سہراب گوٹھ کوئٹہ بس اڈے میں اے سی کوچ کی تلاشی کے دوران 21کلو گرام چرس کے 18 پیکٹ برآمد ہوئے، ملزمان کا تعلق کوئٹہ سے ہے جو بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ کے کارندے بتائے جا رہے ہیں۔