نارووال،بدوملہی،شکرگڑھ نورکوٹ (نمائندہ جنگ،نامہ نگاران) پاکستان مسلم لیگ (ن) کہ جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ ہے وہاں کی عوام اپنے نمائندوں کا انتخاب خود کریں،حکومت سن لے اگر حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو بدترین ردعمل آئیگا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سالوں میں ن لیگ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اورنواز شریف کی ہدایت پر وہاں کے ڈیولپمنٹ فنڈز کو دوگنا کیا گیا اور سڑکوں کے جال بچائے گئے لیکن وہاں کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو عوام کے حقوق سے پامال کرنے کے لئے نوٹیفیکیشن روک رکھے ہیں جبکہ ن لیگ نے وہاں 4 نئے اضلاع بنائے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کے لئے ن لیگ نے 18 امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے اور پہلے مرحلے میں 18 امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ گلگت بلتستان میں من پسند سیاسی بنیادوں پر نگران وزیر لگائے گئے ہیں اور انتظامی مشینری میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے جبکہ وفاقی وزرا مداخلت کر رہے ہیں اسطرح انتخابی عمل پر بہت سے سائے منڈلا رہے ہیں۔حکومت سن لے اگر حق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو بدترین ردعمل آئیگا کیونکہ جمہوری قوتیں بھرپور احتجاج کریں گی اور ہم نہیں چاہتے کہ کسی قسم کے سیاسی بحران کی بنیاد رکھی جائے۔ جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلبستان اسمبلی انتخابات کے لئے ن لیگ نے18 امیدواروں کا لسٹ جاری کر دی پہلے مرحلے میں18امیدواروں کا اعلان گیا جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے گئے ان امیدواروں کے نام جی بی اے 15 دامیر،عبدالواجد،جی بی اے 11کھارا منگ،انجینئر شبیر حسین،جی بی اے سکردو 4 10،غلام عباس،جی بی اے 3 گلگت 3 ذوالفقار علی،جی بی اے اے6 ہنزہ،ریحان شاہ،جی بی اے4 نگر 1، انجیئر عارف حسین، جی بی اے 19 غاضیر 1 عاطف سلمان، جی بی اے 21 غاضیر 3، غلام محمد جی بی اے 17 دیا میر 3، صدر عالم جی بی اے 2، گلگت 2 حافظ حفیظ الرحمان سابق چیف منسٹرجی بی اے 5نگر 2ساجدحسین شرلیات،جی بی اے16دیامیر2، انجینئرمحمد انور،جی بی اے24 غانچی3،انجینئر منظور حسین،جی بی اے 23 غلام حسین،جی بی اے 7 سکردو 1،حاجی اکبر تابان، جی بی اے 22 غنچی1، رضا الحق ہیں۔