• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی ایکشن سے پہلے وزیراعظم خود اقتدار چھوڑ دیں، بلاول بھٹو

عوامی ایکشن سے پہلے وزیراعظم خود اقتدار چھوڑ دیں، بلاول بھٹو


کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ملک،عوام پر بوجھ بن چکی ہے، عام آدمی پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے مکمل طور پر اکتا چکا ہے، اس سے پہلے کہ عوام پی ٹی آئی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے، عمران خان خود اقتدار چھوڑدیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے کوآرڈی نیٹر وقار مہدی،سعید غنی اورقادر پٹیل نے بھی شرکت کی جبکہ لعل بخش بھٹو، نجمی عالم، ساجد جوکھیو، خالد لطیف و دیگر بھی کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ بلاول ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے ضمن میں شہرقائد میں سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کی نااہل اور سلیکٹڈ حکومت ملک اور عوام پر ایک بوجھ بن چکی ہے،اس سے پہلے کہ عوام پی ٹی آئی کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دے، عمران خان خود اقتدار چھوڑدیں،چوری کے ووٹوں سے بنائی گئی عمران خان کی حکومت زبردستی عوام پر مسلط کی گئی ہے۔

تازہ ترین