• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ غیرآئینی ہے تو مولانا کا بیٹا پارلیمان میں کیوں‘ اسدقیصر

صوابی(آئی این پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابقہ حکومتوں کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دے دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے‘مہنگائی پر قابو پانے کے لیے لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔

اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نےکہا کہ خان صاحب کی حکومت میں یہ لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں‘پارلیمنٹ غیرآئینی ہے تو مولانا فضل الرحمان صاحب آپ کا بیٹا اس میں کیا کررہا ہے ؟ 

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا، خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ بھی ملے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا۔

تازہ ترین