• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اورڈینگی کے نام پراساتذہ کی معطل ناقابل فہم ہے ،ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن

لاہور(خبر نگار)ہیڈماسٹرزایسوسی ایشن پنجاب کےراہنماوں نےکہا ہے کہ کورونا اور ڈینگی کے نام پر سکول اساتذہ ، سربراہان اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے افسران کی معطلی ناقابل فہم ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ، صدررشیداحمد بھٹی،سکندرحیات سسرانا،ملک ناصر عباس،محمدرمضان سمیت دیگرنے کہا کہ پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی کرنے کی شدید مذمت کرتےہیں۔ اس عمل سے سکول ایجوکيشن میں دہشت کاسا سماں پیدا ہو چکا ہے۔ہزاروں اساتذہ خوف و ہراس کی وجہ سےقبل از وقت ریٹائرمنٹ لےرہےہیں۔تدریس کی بجاۓاساتذہ ایس او پیزکی تکمیل میں مصروف جبکہ تدریسی سلسلہ جمودکاشکار ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کوپہنچنےوالا نا قابل تلافی نقصان کبھی بھی پورانہیں ہوسکےگا۔ہم وزیراعظم، وزیر اعلی،چیف سیکریٹری اور سیکریٹری سکولز ایجوکيشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے پرزورمطالبہ کرتےہیں کہ اس فیصلےپر نظرثانی کی جا ئے ۔
تازہ ترین