• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی کا اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام

ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ ثنا فیصل کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔


انہوں نے لکھا کہ زندگی میں صرف دو وقت ایسے ہیں کہ جب میں آپ کے پاس رہنا چاہوں گا اور وہ ہیں ابھی اور ہمیشہ، ثنا آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔

فیصل قریشی نے اہلیہ کیلئے سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی 2010 میں ثناء خان سے شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے ہاں 2011 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام آیت قریشی ہے۔

رواں برس کے آغاز میں فیصل قریشی کے ہاں بیٹے فرمان قریشی کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین