• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے ریپ کیس کی کوریج پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ سماعت کرے گا

لاہور (کورٹ رپورٹر) موٹروے ریپ کیس کی کوریج پر پابندی کا پیمرا کا حکم لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ایڈووکیٹ سلمان خان نیازی نے اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے حکم پر پیمرا نے موٹروے ریپ کیس کی کوریج پر پابندی لگا دی ہے۔ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی روشنی میں میڈیا میڈیا کوریج پر پابندی آئین و قانون کے منافی ہےلہٰذا لاہور ہائی کورٹ انسداد دہشت گردی عدالت اور پیمرا کا حکم کالعدم قرار دے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا  ہے۔چیف جسٹس جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  سماعت کرے گا۔

تازہ ترین