• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، پی ایچ اے کو الاٹیز کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

پشاور ( نیوز پورٹر) آل الاٹیزایسو سی ایشن پشاور ریذیڈنشیا کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس لال جان خٹک اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ایچ اے کو الاٹیز کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیا ہے اور اس حوالے سے کیس میں سیکرٹری وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس اسلام آبادچیئرمین پی ایچ اے فاؤنڈیشن اسلام آبادوزیر برائے ہاؤسنگ خیبرپختونخوا،سیکرٹری وزارتِ ہاؤسنگ خیبرپختونخوااور پی ایچ اے خیبر پختونخوا سےجواب طلب کیا ہے دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکیل راحت علی نحقی نے کہا ہے کہ جب اسں ہاؤسنگ سکیم کے آغاز کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے کیا تو پشاور سمیت کوہاٹ بنوں .لکی مروت ہنگو مردان ٹانک کے 26000 لوگوں نےکرونا جیسے حالات میں پی ایچ اے فاؤنڈیشن اسلاآباد کو رجسٹریشن کی مد میں پانچ ہزارسے لیکر دس ہزارروپے دہئے حکومت پر اعتماد کیا جس سے کم وبیش پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کو 20 کروڑ مل چکے ہیں جو اس محکمے کے لیے ٹوکن منی ہے جس پر ہائی کورٹ نے جواب طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین