میاں چنوں(نما ئندہ جنگ)پنجاب میں دو بچیوں سے قریبی رشتہ داروں کی زیادتی، مقدمات درج کرلئے گئے، میاں چنوں کے نواحی علاقہ میں کمسن بچی سے کزن کی زیادتی، مقدمہ درج، ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چک 127 دس آر میں 8 سالہ بچی سے قریبی رشتہ دار کی زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ 107 پندرہ ایل کے رہائشی محمد افضل کی 11 سالہ بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ اس کا چچا زاد بھائی 23 سالہ محمدعثمان بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، حالت غیر ہونے پر بچی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ،بچی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا، نمونہ جات فرانزک کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں