عالمی ادارہ صحت نے اجتماعی مدافعت حاصل کرنے کی اُمید میں کورونا وائرس پھیلاؤ کو غیر اخلاقی قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہے کہ وائرس کو لوگوں میں پھیلنے کے لیے آزاد چھوڑ دینا غیراخلاقی ہے یہ مسئلے کا حل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی مدافعت وائرس کو لوگوں کے درمیان پھیلانے سے نہیں لوگوں کو وائرس سے محفوظ بنا کر حاصل ہوتی ہے۔