ٹھٹھہ(نامہ نگار)ٹھٹھہ کے نواحی علاقے فقیر جو گوٹھ کے قریب گزشتہ روز شادی کی تقریب سے لوٹتے ہوئے مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان دودو جاکھرو کو مکلی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مقتول کے جنازے میں رکن صوبائی اسمبلی سید اعجاز علی شاہ شیرازی سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ دوسری جانب واقعہ کا مقدمہ ٹھٹھہ تھانہ پر مقتول کی والدہ سکینہ جاکھرو کی مدعیت میں مقتول کے سسر گلاب جاکھرو، رحیم بخش جاکھرو اور نبی بخش جاکھرو کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ایک نامزد ملزم رحیم بخش جاکھرو کو گرفتار کر لیا ہے۔