• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ ڈاک کے مرحوم ملازم کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ برہم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے محکمۂ ڈاک کے مرحوم ملازم محمد شیریں کے خلاف دائر کی گئی محکمانہ اپیل خارج کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

وفات پا جانے والے محکمۂ ڈاک کے ملازم کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے استفسار کیا کہ محمد شیریں 27 سال پہلے وفات پا چکے ہیں، جو شخص فوت ہو گیا اس کے خلاف کیسے اپیل دائر ہو سکتی ہے؟

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ وکیل صاحب آپ کو اپیل دائر کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔


واضح رہے کہ مرحوم محمد شیریں کو ڈی آئی خان پوسٹ آفس میں بغیر آگاہ کیئے چھٹیاں کرنے پر نوکری سے نکالا گیا تھا۔

محمد شیریں کی پینشن اور دیگر مراعات روکنے کے لیے محکمے نے اپیل دائر کی تھی۔

تازہ ترین