اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سچ سننے سے ڈرتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے میں سچ بولا جائے گا جو انہیں سننا پڑے گا۔
اس سے قبل گوجرانوالہ میں جیو نیوز سے گفتگو میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ کنٹینر ذہنیت کی حکومت جتنے کنٹینر لگالے، دھمکالے، جو مرضی کرنا ہے کرلے۔ 16 اکتوبر کو پاکستان کے عوام گوجرانوالہ میں اپنا فیصلہ سنائیں گے۔