• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ اجلاس میں شیخ رشید کی پیشگوئی، اندرونی کہانی سامنے آگئی


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کے معاملے پر کھل کر بات چیت کی گئی، اس دوران وزراء میں نوک جھونک کی روایت بھی برقرار رہی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تمام وزراء کی کارکردگی کی تعریف کی اور ساتھ ہی پیشگوئی کی کہ نومبر اور دسمبر میں آٹا مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔


شیخ رشید نے مزید کہا کہ ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے لوگوں کی باتیں سننا پڑتی ہیں، بتایا جائے کہ ادویات کیوں مہنگی ہوئیں؟

ذرائع کے مطابق اس پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی کابینہ کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔

فیصل سلطان نے بتایا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے معاملات بہتر کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے، اسے حل کرکے دم لیں گے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے دوران اجلاس وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر پر کھل کر تنقید کی اور کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار آپ لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی کابینہ میں فیصلے کچھ ہوتے ہیں اور عوام کو بجلی اور گیس میں ریلیف نہیں ملتا ہے۔

تازہ ترین