• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا، شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت کے استحکام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے گا، پہلے بھی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں پل کا کردار ادا کیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ حکومت، انتظامیہ اور ٹیکس دفاتر کے ذمہ داران کے ساتھ تعاون کیا اور آج بھی تاجر برادری کو ٹیکسز سمیت دیگر مسائل بارے یقیناً خدشات ہیں، امید کرتے ہیں کہ حکومت تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات کرے گی، عشائیہ میں چیف وِپ ایم این اے ملک عامر ڈوگر، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، معاون خصوصی وزیرعلٰی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، حاجی مختار انصاری، حاجی یٰسین انصاری، ملک عدنان ڈوگر، چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل و دیگر شریک تھے۔
تازہ ترین