ترکی میں غیر معیاری شراب کے استعمال سے ایک ہفتے کے دوران 44 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترکی کے 8 صوبوں میں غیر معیاری شراب کے استعمال سے ایک ہفتے کے دوران 44 افراد ہلاک جبکہ 30 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ترک پولیس نے غیر قانونی شراب تیار اور فروخت کرنے کے الزام میں 58 افراد گرفتار کر کے 20 ٹن غیر معیاری شراب بھی قبضے میں لے لی۔
ترک حکومت کی جانب سے شراب پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کی وجہ سے مقامی اور غیر معیاری شراب کی تیاری اور فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔