• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ کومل عزیز خان نےسوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کا کرارا جواب دیا ہے جس پر خواتین ان کو خوب سراہ رہی ہیں۔

جیو ڈرامہ سیریل ’بھروسہ پیار تیرا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کومل عزیز آج کلبیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور قدرتی نظاروں کو انجوائے کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں ۔


کومل عزیز کی جانب سے نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں اُن کا بتانا تھا کہ وہ اس وقت ترکی کے شہر بوڈرم میں موجود ہیں، کومل عزیز کے پیچھے بوڈرم دریا بھی نظر آ ر ہا ہے۔

کومل عزیز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج اُن کے لباس اور بوڈرم دریا کا رنگ ایک جیسا نظر آ رہا ہے،‘ کومل عزیز کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے جہاں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آئے وہیں کئی تنقیدی اور نفرت انگیز کمنٹ بھی آئے ۔

View this post on Instagram

The bodrum sea and my dress matched today ‍️

A post shared by Komal Aziz Khan (@komalazizkhan.official) on


کومل عزیز کی تصویر پر ایک انسٹا صارف کا تنقید کرتے ہوئے کمنٹ کیا گیا کہ ’ پاکستان سے باہر جاتے ہی حیا اِن کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے، یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کیوں۔‘

اس تبصرے پر کومل کی جانب سے بھی رد عمل دیا گیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’کیوں کہ وہ باہر ملکوں میں محفوظ محسوس کرتی ہیں، وہ جو چاہے پہنتی ہیں اور جہاں چاہے اکیلے گھومتی ہیں، باہر  آپ جیسے (کمنٹ کرنے والے جیسے) لوگ کم پائے جاتے ہیں جو دوسروں پر تنقید یا نفرت کریں، ایسے افراد جو مذہب کا غلط استعمال کر کے نفرت پھیلاتے ہیں۔‘

کومل عزیز کا مزید اپنے کمنٹ میں کہنا تھا کہ ’ میرے اعمال میرے ساتھ ، آپ کو میرے اعمال کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔‘

کومل عزیز کے اس رد عمل پر خواتین مداحوں کی جانب سے بھی کمنٹ میں اُن کے رد عمل کی تائید کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا گیا۔

تازہ ترین