• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنسی کمیٹی تحلیل، غزہ بورڈ آف پیس کا ردعمل سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ میں تقریباً دو دہائیوں تک انتظامی امور سنبھالنے والی حماس نے اپنی ایمرجنسی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد شہری انتظام چلانے کے لیے ایک نئی سول کمیٹی کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

حماس کے اس اعلان پر غزہ بورڈ آف پیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وہ ایمرجنسی کمیٹی کی تحلیل کے اعلان کا نوٹس لے رہا ہے، تاہم اس کی جانب سے صورتحال کا جائزہ وعدوں یا اعلانات کی بنیاد پر نہیں بلکہ عملی اقدامات کی روشنی میں لیا جائے گا۔

بورڈ آف پیس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام کی فوری اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے محض اعلانات کافی نہیں، بلکہ اس مقصد کے لیے عملی پیش رفت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ حماس 2007 سے غزہ کے انتظامی معاملات چلا رہی تھی، جبکہ حالیہ اعلان کو غزہ میں ایک نئے سول انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس، جس میں فلسطینی نمائندگی شامل نہیں، اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں پر شاذ و نادر ہی تنقید کرتا ہے۔

ناقدین کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں غزہ میں روزانہ فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید