• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے 3 لاکھ 20 ہزار 463 کیسز


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 615 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 14 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 471 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 601 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 782 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 518 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 5 ہزار 80 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 40 ہزار 756 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 562 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 1 ہزار 14 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 270 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 427 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 264 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 526 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 189 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 577 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 965 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 90 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 198 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 80 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 916 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 39 لاکھ 43 ہزار 734 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین