پولیس نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی فیملی کے زیرِ حراست تمام افراد چھوڑ دیے ہیں۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزم عابد ملہی کی فیملی کے 7 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔
سی آئی اے پولیس کے مطابق عابد ملہی کی فیملی کا کوئی بھی فرد اب ہماری حراست میں نہیں ہے۔
عابد ملہی کے والد اکبر ملہی 2 روز سے کہہ رہے ہیں کہ بیٹے کو پولیس نے گرفتار نہیں کیا اس نے خود گرفتاری دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عابد ملہی کو پولیس کے حوالے کیا تو اُس نے کہا کہ آپ نے مجھ سے دھوکا کیا ہے، جس پر ہم نے اسے کہا کہ تمہاری وجہ سے بہو، بیٹوں سمیت 30 لوگ پولیس کی حراست میں ہیں۔
اکبر ملہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ گھر کے افراد کو چھڑوانے کے لیے بیٹے کو پولیس کے حوالے کیا، جن سے اپیل ہے کہ اب ہمارے خاندان کے لوگوں کو چھوڑ دیا جائے۔