• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف خڑ قمر کیس واپس لے لیا گیا



پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف خڑ قمر کیس واپس لے لیا گیا، ایم این اے محسن داوڑ اور علی وزیر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے بری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) ایبٹ آباد نے ریاست کی کیس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان خان ولی، نور رحمان، گل عالم، افتخار، رحیم اللّٰہ کیس میں اشتہاری ہیں، عدالتی فیصلے کے مطابق خڑقمر کیس میں ملزمان عمران اور احسان اللّٰہ بھی اشتہاری ہیں۔

پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف خڑ قمر واقعہ پر ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانہ بنوں میں درج تھی، پی ٹی ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں پر خڑ قمر میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے کا الزام تھا۔


شمالی وزیرستان میں 26 مئی 2019 کے خڑقمر واقعہ میں 13 افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے، خڑ قمر کیس بنوں سے انسدادِ دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد میں منتقل ہوا تھا۔

خیبر پختون خوا حکومت خڑ قمر چیک پوسٹ تصادم کے بارے میں کیس واپس لینا چاہتی تھی، پی ٹی ایم نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کیا تھا۔

پی ٹی ایم نے حکومت سے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کو کہا تھا۔

تازہ ترین