کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق کپتان،منیجر اور ہیڈکوچ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے کا درست فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق کو پہلے ہی چیف سلیکٹر کا عہدہ نہیں لینا چاہئے تھا ۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دو عہدوں پر ایک ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہوتا۔